ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آنندی پٹیل کوچھتیس گڑھ کی گورنری کااضافی چارج

آنندی پٹیل کوچھتیس گڑھ کی گورنری کااضافی چارج

Wed, 15 Aug 2018 23:20:25    S.O. News Service

رائے پور15اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج چھتیس گڑھ کے گورنر کے عہدے کاحلف لیا۔چھتیس گڑھ کے گورنر بلرام جی داس ٹنڈن کا 91سال کی عمر میں انتقال کے بعد انہیں ریاست کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجے کمار ترپاٹھی نے شاہی محل میں سادگی بھری تقریب میں آنندی بین پٹیل کو گورنر کے عہدے کا حلف دلایا۔اس موقع پروزیراعلیٰ رمن سنگھ اور ریاست کے دیگر سینئر افسران موجودتھے۔بی جے پی کی تنظیم جن سنگھ کے بانی ارکان میں سے ایک ٹنڈن کا کل دل کا دورہ پڑنے کے بعد سرکاری ڈاکٹر بی آر امبیڈکر میموریل ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔صدارتی محل کے ایک ترجمان نے کل بتایا کہ ٹنڈن کے انتقال کے بعد صدر رام ناتھ کوود نے پٹیل کو چھتیس گڑھ کا اضافی چارج سونپاہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چھتیس گڑھ کے گورنر کے عہدے کے لیے باقاعدہ اہتمام ہونے تک آنندی پٹیل اضافی عہدہ سنبھالیں گی۔آپ کو بتا دیں اس سے پہلے آنندی بین پٹیل گجرات کی وزیراعلیٰ کے عہدے پر اپنی خدمات دے چکی ہیں۔اس کے بعدانہوں نے 23جنوری 2017کو مدھیہ پردیش کی 27ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔اور اب وہ مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ کی بھی کمانڈسنبھالیں گی۔


Share: